افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
کچھ ہی گھنٹوں میں بنگلہ دیش اور افغانستان اپنے پہلے مقابلے میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ آسٹریلیا کہ ایک نوجوان کے ایجاد کردہ روبوٹ کی پیشین گوئی کے مطابق افغانستان ورلڈ کپ جیتے گا۔ دونوں ہی ٹیموں کا ایک دوسرے سے سخت مقابلہ ہو گا۔ کوئی بھی یہ بہیں کہہ سکتا کہ وہی جیتے گا۔ یاد رہے ورلڈ کپ سے پہلے بھی افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے چکی ہے۔
لیکن ہم کسی طرح بھی بنگلہ دیش کو کمزور نہیں سمجھ سکتے۔ کیوں کہ ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جییت اسی ٹیم کی ہو گی جو کم سے کم غلطیاں کرے گی۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں جن کی اوسط تیس ہے۔ انہوں نے کل پینتالیس میچز کھیلیں ہیں۔ جن میں سات بار ففٹی سکور کیا۔ ایک دفعہ بھی سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ ہیں۔ جو کو باؤلر ہیں۔ انہیوں نے ایک سو چوالیس میچوں میں ایک سو تریاسی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بنگلہ دیش کے پاس شاکب جیسے اچھے آلراؤنڈرز بھی موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں ٹیموں میں سے کس کا پلڑا بھاری رہے گا۔ اور کون اپنا پہلا میچ جیتے گا۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ ہم آپکو میچ کے بعد ساری صورتحال اور میچ کے نتائج سے آگا کریں گے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے اور کل ہمارا اس میچ کے متعلق کالم پڑھنا نہ پھولئے گا۔
0 comments:
Post a Comment